Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگر انکوائری کمیشن پر شہباز شریف کی تنقید مسترد

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 02:59pm

شوگر انکوائری کمیشن پر شہباز شریف کی تنقید پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے تین ہفتے کی مہلت مانگی ہے، مہلت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ صدر نے کل خط میں تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  علما نے بیس نکات پر عمل کرنے کی کمٹمنٹ کی ہے، امید ہے مساجد انتظامیہ اپنا رول مزید مؤثر بنائے گی، مساجد کو متاثرین میں اضافے کی وجہ نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے شوگرانکوائری کمیشن پرشہبازشریف کی تنقید مسترد کردی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  کمیشن کومہلت دینے،نہ دینے کافیصلہ کابینہ کرے گی۔